تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی حکومت کا ملازمین کیلئے جواب آگیا

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت نے ورکر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر جواب دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے وضاحت کی ہے کہ کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کے لیے بیوی، ماں باپ جیسے قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر 5 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ان کا حق ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے ایک شہری نے وزارت افرادی قوت سے دریافت کیا تھا کہ کیا بھائی یا بہن کی وفات پر ملازم کو چھٹی ملے گی؟۔

مذکورہ بالا سوال پر سعودی وزارت نے وضاحت پیش کی اور کہا اگر کسی ملازم کی بیوی یا قریب ترین رشتہ داروں میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے تو کارکن کو تنخواہ سمیت 5 دن کی چھٹی حاصل کرنے کا اختیار ہے۔

سعودی عرب: ملازمین کو نئے امتحان کا سامنا!

مملکت میں وزارت افرادی قوت کے مطابق بنیادی رشتہ داروں سے مراد باپ، ماں، دادا، دادی اور نانا، نانی، بیٹے، بیٹیاں، پوتے، پوتیاں اور نوسے، نواسیاں شامل ہیں۔

دوسری جانب سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کارکنان کے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جس میں مزید 6 نئے پیشوں کو حصہ بنایا گیا ہے، وزارت ہزار سے زائد شعبوں کو لازمی پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام میں شامل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔

Comments

- Advertisement -