تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سفری پابندی: سعودی حکومت نے غیرملکیوں کی بڑی مشکل آسان کردی

ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی جو سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکتے ان کے اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی خودکار طریقے سے توسیع کررہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک غیرملکی نے استفسار کیا کہ خروج وعودہ پر مملکت سے گیا لیکن سفری پابندی کے باعث سعودی عرب نہیں لوٹ سکتا جبکہ اقامے کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے اور خودکار طریقے سے توسیع بھی نہیں ہوئی، ایسی صورت میں کیا کروں؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ سفری پابندی کے حوالے سے ممنوعہ ممالک کے اقامہ ہولڈرغیر ملکی کارکنوں کے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں مرحلہ وار اور خود کارطریقے سے اضافہ کیا جارہا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے یقین دہانی کرائی کہ جن غیرملکیوں کے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں ہوئی وہ اپنی باری کا انتظار کریں جلد ان کی دستاویزات کی بھی تجدید کردی جائے گی۔

سعودی عرب: پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

سعودی حکومت وبا اور پابندی کے پیش نظر مفت میں اقامے اور ویزے کی توسیع کررہی ہے۔

قبل ازیں سعودی محکمہ پاسپورٹ نے پوچھے جانے والے ایک اور سوال پر وضاحت پیش کی کہ ممنوعہ ممالک سے براہ راست آنے کی اجازت صرف اسی بنیاد پر ہے کہ مذکورہ ملکوں‌ کے مسافروں نے مملکت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لے رکھی ہوں۔

Comments

- Advertisement -