تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی حکومت نے مہلت دے دی!

ریاض: سعودی عرب میں تجارتی اداروں کو خلاف ورزیوں کے تصفیے کیلئے 6 ماہ کی مہلت مل گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ تجارتی اداروں کو گزشتہ برسوں کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ کلیئر کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

وزارت نے کہا کہ تجارتی ادارے 22 مارچ 2022 تک خلاف ورزیوں کے تصفیے کی درخواستیں پیش کریں، ان کے پاس تصفیے کے لیے چھے ماہ کی مہلت ہے۔

سعودی وزارت افرادی قوت الیکٹرانک خلاف ورزیوں کا تصفیہ کرے گی جبکہ گزشتہ سالوں کے دوران ہونے والی خلاف ورزیاں بھی نمٹا دی جائیں گی بشرطیکہ تصفیے کے لیے ادارہ درخواست دے۔

اس حوالے سے وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے تصفیے کے امیدوار ادارے کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ اپنے ہاں کسی سعودی کو کم از کم چار ہزار ریال تنخواہ پر ملازم رکھے۔

اسی طرح اگر کسی سعودی ملازم کو خدمات سے سبکدوش کیا جا رہا ہو تو ایسی صورت میں 30 روز کے اندر اس کی جگہ کسی اور کا تقرر ضروری ہوگا، اس طرح تصفیے میں کافی حد تک ریلیف دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -