جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سعودی حکومت نے کرائے داروں کے اندراج کو لازمی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود اور وزارت آبادکاری نے واضح کیا ہے کہ ایک مکان میں مقیم تمام کرایہ داروں کا اندراج رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے نمائندے، مالک مکان یا کرایہ دار کے ثالث کو کرنا ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ وضاحت ویب سائٹ پر کیے گئے اس سوال کے جواب میں دی گئی جس میں پوچھا گیا تھا کہ اگر ایک مکان میں ایک سے زیادہ کرایہ دار سکونت پذیر ہوں جیسا کہ بغیر فیملی والے متعدد افراد ایک ساتھ رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مکان کرائے پر دینے والا کرایہ معاہدے کے فارم میں ایک مکان میں شریک تمام کرایہ داروں کے نام شامل کرنے کا پابند ہوگا۔

- Advertisement -

وزارت آبادکاری کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سعودی کابینہ کے فیصلے کے بموجب ہر ایک کے کرائے معاہدے کا اندراج ایجار پر ضروری ہے، اس میں فیملی اور فیملی کے بغیر رہنے والے تمام افراد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے 2018 سے نجی کمپنیوں اور تارکین وطن ملازمین اور مزدوروں پر ایک اضافی ماہانہ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

ٹیکس کے نفاذ کا مقصد نجی شعبے میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین اور مزدوروں کی جگہ مقامی شہریوں کو روزگار دلانا ہے کیونکہ بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کی وجہ سے ان کے لیے سعودی عرب میں کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔

سعودی وزارت خزانہ کا گزشتہ سال کہنا تھا کہ 2019 میں نجی کمپنیوں کے غیرملکی ملازمین پر 600 سعودی ریال ٹیکس عائد کیا جائے گا اور 2020 میں اس میں مزید 200 ریال کا اضافہ کرکے اس کی مالیت 800 ریال کردی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں