اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

سعودی فرماں رواں نے شاہی فرمان جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی فرماں رواں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے گزشتہ روز ایک شاہی فرمان جاری کر دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے وزارت بلدیات ودیہی ہاؤسنگ کا نام تبدیل کر کے اسے وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کر دیا ہے۔

اس موقع پر بلدیات و ہاؤسنگ کے وزیر ماجد الحقیل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزارت کے نام میں ترمیم پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئے اقدامات سے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی یافتہ شہری ماحول تیار کرنے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

وزیر نے مزید کہا کہ وزارت اس سلسلے میں اپنی مجموعی کارکردگی کی سطح کو بلند کرے گی اور میونسپلٹیوں کو اس قابل بنائے گی کہ وہ شہروں میں معیار زندگی کو بلند کرے اور جدید ہاؤسنگ سیکٹر کو ترقی دینے میں اپنا حصہ ڈالے۔

واضح رہے کہ وزارت بلدیات و دیہی امور کا قیام شاہی فرمان کے ذریعے 1975 میں عمل میں آیا تھا اور 4 سال قبل وزارت ہاؤسنگ کو اس میں ضم کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہ وزارت بلدیات و دیہی امور و ہاؤسنگ بن گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں