ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب نے گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دی ہیں، ایک سال اور اس سے کم عمر بچوں کو ویکسین سے استثنیٰ ہوگا۔

سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کو آگاہی فراہم کردی گئی ہے، صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس آمد سے دس دن پہلے جاری کردہ ویکسینیشن سرٹفکیٹ ہونا چاہیے۔

سعوی سول ایوی ایشن کے مطابق پولی سیکرائیڈ کی قسم کے لیے تین سال سے زیادہ پرانا سرٹیفکیٹ نہیں ہونا چاہیے، کنجوگیٹڈ قسم کے لیے پانچ سال سے زیادہ پرانا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہونا چاہیے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں