تازہ ترین

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

سعودی حکومت کا کم آمدن والے افراد کو نقد رقوم کی ادائیگی کا آغاز

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کو نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت ویژن 2023 کے منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے، اس ضمن میں انہوں نے مختلف پروگرام تشکیل دیے جن پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کو سرکاری خزانے سے نقد رقوم کی منتقلی کا سلسلہ منگل 12 دسمبر سے شروع کردیا، اس پروگرام کا مقصد کم اور درمیانی آمدنی والے شہریوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

پروگرام کے تحت ہر خاندان کو ماہانہ آمدن کے مطابق رقم ادا کی جائے گی، سعودی حکومت کے مطابق اگر ایک خاندان کی ماہانہ آمدنی 2320 ڈالرز یعنی 8699 سعودی ریال ہیں تو اسے سرکاری خزانے سے ماہانہ 1200 ریال ادا کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم ہوتی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اقتصادی پروگرام متعارف کروائے ہیں، اس پروگرام کا اعلان گزشتہ برس دسمبر میں کیا گیا تھا۔

ایک سال قبل سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’معاشی اصلاحات، ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل اور سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کے پیش نظر جلد سرکاری خزانے سے کم آمدنی والے حضرات کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -