ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

حکومت کا آئندہ برس امراض قلب کے 10 نئے اسپتال کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب نے آئندہ سال مختلف علاقوں میںامراض قلب کے 10نئے ہسپتال کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ 2019 کی آخری سہ ماہی کے دوران وزارت صحت کے ماتحت ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کی صحت خدمات کے لیے عوام میں پسندیدگی کا تناسب بڑھ کر 74 فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت نے 300 ہیلتھ سینٹرز کھولے ہیں، یہ آدھی رات تک صحت خدمات پیش کرتے ہیں۔ ان میں 66 ہیلتھ سینٹرز 24گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔

- Advertisement -

اسپیشلسٹ ہیلتھ سروس سے متعلق الربیعہ نے کہا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں پہلے امراض قلب کے 13 مراکز تھے اب ان کی تعداد بڑھ کر 25تک ہوگئی ہے۔ کینسر سینٹر 9تھے، اب 17ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے خلیجی ساحلی شہر الخبر میں سعد اسپتال کی نرس نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو ٹیلی فون پر بتایا کہ اسپتال کا عملہ ہڑتال پر چلا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت وژن 2030 کے تحت مختلف اقدامات کررہی ہے، مملکت میں اس حوالے سے روشن خیالی سے متعلق اہم اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں