12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سعودی حکومت نے خبردار کردیا!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ گھروں کے سامنے بغیر اجازت اسپیڈ بریکر بنانا خلاف قانون ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں الجوف ریجن کی میونسپلٹی نے خبردار کیا ہے کہ رہائشی علاقے میں گھروں کے سامنے بغیر اجازت کے اسپیڈ بریکر بنانا خلاف قانون ہے ایسا کرنے پر 5000 ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ بعض افراد رہائشی علاقے میں اپنے گھروں کے سامنے خود سے بغیر سرکاری ادارے سے اجازت لیے اسپیڈ بریکرز بنا لیتے ہیں جو غلط ہے۔

- Advertisement -

‘گھروں کے باہر اسپیڈ بریکر لگانے کے لیے پہلے متعلقہ اداروں سے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے، متعلقہ ادارے کی سروے ٹیم اسپیڈ بریکر کے لیے دی گئی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپوٹ جاری کرتی ہے’۔

سعودی عرب میں جو شہری اپنے گھر کے سامنے اسپیڈ بریکر از خود بناتا ہے اس پر 5 ہزارریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے علاوہ ازیں بنائے گئے اسپیڈ بریکر کو توڑ کرسڑک کولیول بھی اسی کے خرچ پرکرایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اسپیڈ بریکر بنانے کے لیے باقاعدہ متعلقہ ادارے کو درخواست دینا ہوتی ہے جس کےلیے مقررہ بنیادی شرائط کو پورا کیا جانا ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں