تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکیوں کیلئے سعودی حکومت کا نیا اعلان؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے سفری پابندی سے متاثرہ تارکین وطن کے حوالے سے نئی وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جوازات کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے ریلیف کے طور پر 30 نومبر تک ممنوعہ ممالک میں موجود تارکین وطن کے اقامے اور ویزے کی توسیع کے احکامات جاری کیے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکیوں کیلئے مذکورہ تاریخ کے بعد مزید توسیع کا حکم نہیں ملا جیسے ہی اس ضمن میں اعلان ہوگا بتا دیں گے۔

جوازات سے ایک شہری نے اسفسار کیا تھا کہ اقامہ کچھ دنوں میں ایکسپائر ہونے والا ہے کیا مزید توسیع کا امکان ہے؟ جس پر درجہ بالا وضاحت سامنے آئی۔

خیال رہے کہ شاہی احکامات پر عمل کرتے ہوئے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کرنے کا عمل جاری ہے جو قومی ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے توسیع کی تاریخ مزید بڑھائی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -