تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی حکومت کا نیا انتباہ جاری، خبردار!

ریاض: سعودی حکومت نے کوروناوائرس سے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ وبا کے حوالے سے افواہیں پھیلانے پر 1 سے پانچ سال تک قید اور ایک لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

قید اور جرمانے میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے متعلق مغالطہ آمیز تشہیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سعودی وزارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے انتباہی پیغام میں کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں کو کم از کم ایک لاکھ جبکہ زیادہ سے دس لاکھ ریال کا جرمانہ کیا جائے گا۔

سعودی عرب، کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر کتنا جرمانہ اور سزا ہوگی؟

اسی طرح کم از کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق خلاف ورزی دہرانے پر سابقہ سزا سے دگنی سزا دی جائے گی۔

خیال رہے کہ مملکت میں وائرس کی غلط معلومات روکنے کے لیے اس طرح کا اقدام پہلے بھی اٹھایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -