بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

سعودی حکومت کی سفری پابندی، کب تک انتظار کرنا پڑے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی سے متاثرہ جن غیرملکیوں کے اقامے اور خروج وعودہ کی توسیع نہیں ہوئی وہ اپنی باری کا انتظار کریں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے دریافت کیا کہ جن تارکین وطن کے اقاموں اور خروج وعودہ کی توسیع نہیں ہوئی کیا ان کی بھی دستاویزات کی تجدید ہوگی؟۔

جوازات نے وضاحت کی کہ وہ تارکین وطن جو ممنوعہ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور اب تک مملکت نہیں لوٹے ان کے اقاموں اور ویزوں کی توسیع کردی جائے گی۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ تارکین کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر تک مفت توسیع کرنے کے احکامات پرعمل درآمد جاری ہے، اس اقدام میں نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کا تعاون حاصل ہے۔

خیال رہے کہ اس سہولت سے سفری پابندی کے شکار تارکین وطن ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں دیگر ممالک کے لیے یہ آفر نہیں اور نہ ہی مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے اقاموں کی مفت توسیع ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں