تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سعودی حکومت کا خروج و عودہ اور اقاموں میں مفت توسیع کا اعلان

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے براہ راست مملکت آنے پر پابندی والے ممالک کے مسافروں کے خروج و عودہ اور اقاموں میں مفت توسیع کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے براہ راست جن ممالک کے شہریوں پر مملکت میں داخلے پر پابندی عائد ہے، ان کی فہرست جاری کی ہے۔

فہرست میں ترکی، لبنان، ایتھوپیا، افغانستان، جنوبی افریقہ، زمبابوے، نمیبیا، موزمبیق، بوٹسوانا، لیسوتو، اسواتینی، ملاوی، زیمبیا، مڈگاسکر، انگولا، سیشلز، ماریشس، جزائر قمر اور نائجیریا شامل ہیں جب کہ کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں سعودی شہریوں کے سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔

سعودی حکام نے مذکورہ ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے خروج و عودہ اور اقاموں میں 31 مارچ 2022 تک مفت توسیع کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ممالک کے شہریوں کے اقاموں اور خروج و وعودہ میں توسیع خودکار طریقے سے مرحلہ وار ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -