جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

آج مغرب کے وقت رمضان کا چاند تلاش کریں اور گواہی درج کرائیں، عوام سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 28 فروری کو مغرب کے وقت رمضان کا چاند تلاش کریں اور سعودی سپریم کورٹ میں گواہی درج کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے آج اجلاس ہوگا، سعودی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اٹھائیس فروری کو مغرب کے وقت رمضان کا چاند تلاش کریں اور سعودی سپریم کورٹ میں گواہی درج کرائیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات، ترکیے، شام اور دیگرمسلم ممالک میں بھی آج چاند دیکھنے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ شہری 28 فروری بروز جمعہ کو 29 شعبان 1446 ہجری کی شام مملکت میں چاند دیکھیں۔

سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا تھا کہ شہری رمضان کا چاند دوربین یا اس کے بغیر نظر آنے کی صورت میں شہادت کے لیے عدالت یا چاند دیکھنے کے لیے آبزرویٹی سے رابطہ کریں۔

خیال رہے سعودی عرب میں آج جمعہ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید ہے،مملکت میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں