بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سعودی حکومت کا حرمین شریفین کے انتظامی امور میں تاریخی تبدیلی لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے حرمین شریفین کے انتظامی امور میں خواتین کو با اختیار بنانے کا تاریخی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے حرمین شریفین کے انتظامی امور میں تاریخی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ملازمت اور انتظامی امور میں زیادہ مواقع دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ نوجوانوں کی اعلیٰ انتظامی عہدوں پر تقرریاں کی جائیں گی اور حرم شریف اور مسجد نبویﷺ آنے والوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں میں جدت لائی جائے گی۔

حرمین شریفین انتظامی امور کے صدر شیخ عبدالرحمان السُدیس نے کہا کہ گورننس، معیار اور شفافیت بڑی تاریخی تبدیلی کا پیمانہ ہوگی، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

شیخ عبدالرحمان کا کہنا تھا حرمین شریفین انتظامیہ کے ڈھانچے میں نئی اہم انتظامی تبدیلیوں سے خواتین اور نوجوانوں کو مزید بااختیار بنایا جائے گا اور بیرون ملک اعلی تعلیم کے مواقع دیے جائیں گے۔

حرمین شریفین انتظامی امور کے صدر نے کہا کہ تنظیم نو کا مقصد جدت اور تخلیق کا فروغ ہے۔

حرمین شریفین آنے والوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے تعینات سعودی خواتین کی کارکردگی بہتر بنانے کا عمل پہلے سے ہی جاری ہے اب خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سعودی عرب میں ملک گیر سطح پر تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں