جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شادی کی خوشی میں سعودی دولہا کا ”رونالڈو اسٹائل“ سوشل میڈیا پر مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

ایک سعودی شہری کی جانب سے اپنی شادی کی خوشی میں انوکھا انداز اپنا یا گیا، مذکورہ شخص نے النصر فٹبال کلب کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا اسٹائل دکھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کردی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اپنی گاڑی سے نکل کر اس طرح کے ایکشن کر رہا ہے جس طرح رونالڈو اسٹیڈیم میں گول کرنے کے بعد خوشی کے اظہار میں کرتے ہیں۔

سعودی شخص نے گاڑی سے نکل کر دوڑ لگائی، اس کے بعد چھلانگ لگا کر فرنٹ کی طرف چہرہ کرلیا اور دونوں ہاتھوں کو پھیلا دیا اور رونالڈو اسٹائل کرنے لگا۔

- Advertisement -

سعودی دولہا کی سامنے آنے والی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کا ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دولہا کا اپنی زندگی میں پہلا گول تھا۔‘

ایک اور صارف نے ویڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بات نہیں دولہا نے جو کچھ کیا وہ دل لگی ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں