اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

سعودی گروپ کی بڑی سرمایہ کاری، شیل پاکستان کے 77.42 فیصد شیئر حاصل کرلئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی گروپ نے شیل پاکستان کے 77.42 فیصد شیئر حاصل کرلئے، اسیاد ہولڈنگ سعودی عرب میں فیول اسٹیشنوں کے انتظام اور آپریشن میں مہارت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی گروپ نے شیل پاکستان کے اکثریتی شیئر خرید لیے، 77.42 فیصد شیئر ہولڈنگ اور کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا گروپ ایساد ہولڈنگ نے یو اے ای کمپنی وافی انرجی ہولڈنگ کے ذریعے شیئر خریدیں ہیں۔

- Advertisement -

سی سی پی نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت شیئر پرچیزنگ کی منظوری دے دی ہے، شیل پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ کمپنی ہے اور شیل پاکستان موٹر ایندھن اور لوبریکینٹس کی ریٹیل سپلائی کرتی ہے۔

وافی انرجی ایل ایل سی ، اسیاد ہولڈنگ گروپ کی ذیلی کمپنی ہے، اسیاد ہولڈنگ سعودی عرب میں فیول اسٹیشنوں کے انتظام اور آپریشن میں مہارت رکھتی ہے۔

گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مقاصد کے لیے وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ قائم کی ہے تاہم مجوزہ ٹرانزیکشن کے بعد شیل پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

شیل پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق ’ شیل برانڈ کا نام دنیا کے اس حصے میں 120 سالہ تاریخ رکھتا ہے، جو 1899 سے شروع ہوتا ہے جب دو کمپنیوں: شیل ٹرانسپورٹ کمپنی اور رائل ڈچ پیٹرولیم کمپنی کی مشرق بعید کی مارکیٹنگ شاخ ایشیاٹک پیٹرولیم نے آذربائیجان سے برصغیر میں مٹی کا تیل درآمد کرنا شروع کیا تھا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں