تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل کی جانب سے انشورنس پالیسی میں تبدیلی

ریاض : سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل نے انشورنس قانون میں ترمیم کرکے ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج انشورنس کمپنیوں کے ذمہ لگادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل کی جانب سے سرکاری اسپتالوں اور انشورنس کمپنیوں کے درمیان معاملات طے کرنے کےلیے انشورنس پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ ٹریفک حادثات کے زخمیوں کا علاج انشورنس کمپنیوں کے سپرد ہو۔

اس مقصد کےلیے سعودی حکام نے انشورنس قانون کی دفعہ 11 میں ترمیم کی ہے، اس حوالے سے ہیلتھ کونسل کے ترجمان عثمان القصبی نے بتایا کہ دفعہ گیارہ پہلے سے موجود تھی تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا لیکن اب اس پر عمل درآمد ہوگا اور ٹریفک حادثات کے زخمیوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں مفت نہیں ہوگا بلکہ اسپتال علاج کی رقم انشورنس کمپنیوں سے وصول کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ جن شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا میڈیکل انشورنس ہے اور وہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوکر سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے لائے جاتے ہیں تو ان کے اخراجات انشورنس کمپنی کو ادا کرنا ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -