تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کورونا کی نئی قسم سے متعلق سعودی وزیر صحت کا اہم بیان

ریاض: سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کورونا وائرس سے زیادہ شدید نہیں، احتیاط کے پیش نظر بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے ماہرین صحت تحقیق کررہے ہیں تاکہ اس کے اثرات کا کلینکل جائزہ لیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ویکسینز اس حوالے سے فعال کردار ادا کریں گی تاہم کورونا کی نئی قسم کے بارے میں تحقیق جاری ہے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کتنی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی حکومت نے تمام بین الاقوامی فضائی، بری اور سمندری سفر پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کی تھی، سعودی حکام کا کہنا تھا کہ پابندی کا مقصد برطانیہ میں ظاہر ہونے والی کورونا کی نئی قسم ہے جسے ’کورونا 2‘ کا نام بھی دیا جارہا ہے۔

اس ضمن میں سعودی وزارت داخلہ کاکہنا تھا کہ وہ افراد جو 8 دسمبر کے بعد یورپی ممالک یا کسی ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں وائرس وبائی صورت اختیار کرچکا ہے انہیں چاہئے وہ فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیں اور اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک سے آنے والے افراد قرنطینہ کرنے کے پانچ دن بعد اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جاسکے کہ کوئی شخص اس نئے وائرس میں مبتلا نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -