ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سعودی فضائی افواج نے ریاض پر داغے گئے میزائل تباہ کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : یمن میں برسر پیکار ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگوؤں کی جانب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ عرب اتحاد کی فضائی دفاعی فورسز نے ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی افواج نے گذشتہ روز یمن میں قابض ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے دارالحکومت ریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیاء نے یمن کی حدود سے ریاض پر دو بیلسٹک میزائل حملے کیے تھے، جسے فضا تباہ کردیا گیا، جس کے بعد شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم حادثے میں کسی کے زخمی ہونے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

سعودی عرب کی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیاء کو ایران کی معاونت حاصل ہے، جس کی وجہ سے آئے روز حوثی ملیشیاء سعودی عرب کے مختلف شہروں میں میزائل حملے کرتے رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی فضائی دفاعی فورسز ہمیشہ چوکنّا رہتی ہیں اور حوثیوں کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیتی ہیں۔

ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی سعودی عرب کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں واضح ثبوت ہیں کہ ایران کی مدد و حمایت یمن کے مسلح گروپ کو حاصل ہے، جو اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 اور 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


سعودی عرب: حوثی باغیوں کا میزائل حملہ، ایک پاکستانی شہری زخمی


یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی حوثی جنگوؤں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر میزائل حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہوگیا تھا۔

بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں میگا آپریشن کا درعمل ہوسکتا ہے، اس سے قبل متعدد میزائل حملے کیے جاتے تھے جسے عرب اتحادی افواج کا دفاعی نظام اسے ناکام بنا دیتا تھا۔

خیال رہے کہ عرب اتحاد کی جانب سے یمن کے مرکزی بندہ گاہ الحدیدہ پر بڑا آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد حوثی باغیوں کو اس علاقے سے خالی کرانا ہے، لیکن باغیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔


سعودی اتحادی افواج کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی


واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی اتحادی افواج نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے یمنی ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ مزاحمت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا 100 سے زائد میزائل سعودی شہروں پر داغ چکی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں