جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان سےسعودی وزیرداخلہ کی ملاقات، ولی عہد کا خصوصی پیغام پہنچایا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرداخلہ عبدالعزیز بن سعودبن نائف السعود نے ملاقات کی اور انہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرداخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف السعود نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کےدرمیان مجرمان کی منتقلی کےمعاہدےپربھی بات ہوئی اور وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ فریم ورک کےذریعےقیدیوں کی بڑی تعدادواپس بھیجی جائےگی۔

- Advertisement -

اس موقع پر عمران خان نے اسلامی اتحادکوفروغ دینےمیں خادم حرمین شریفین کےکردارکی تعریف کی اور پائیداربرادرانہ تعلقات میں سعودی ولی عہدکے تعاون کوبھی سراہا۔

وزیراعظم نے خطےاور اس سےباہرامن وسلامتی کیلئےسعودی کوششوں کااعتراف کیا اور محمد بن سلمان کے ترقی اورخوشحالی کےوژن کو سراہتے ہوئے پاکستان کوحالیہ مالیاتی بجٹ امدادپرسعودی قیادت کاشکریہ اداکیا۔

وزیراعظم نےسعودی عرب پرحوثی ملیشیاکےحملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی،علاقائی سالمیت کیلئےمکمل حمایت کااعادہ بھی کیا۔

اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچایا اور کہا کہ پاکستان سے تعلق باہمی اعتماد پر مبنی ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

شہزادہ عبدالعزیزنےوزیراعظم کوولی عہدکی جانب سےتہنیتی مبارکبادپیش کی اور ترقی میں پاکستانیوں کےمثبت کردارکابھی اعتراف کیا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں