تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بڑی پابندی کا اعلان

ریاض : سعودی وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے باعث مخصوص ملکوں کا سفر کرنے کےلیے پیشگی اجازت لینے کی پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا کہ نئی شہریوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کی خاطر لگائی گئی ہے کیونکہ بدامنی کے مسائل اور وبائی صورتحال پر ابھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہریوں پر جن ممالک میں سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے اس میں لیبیا، شام، لبنان، یمن، ایران، ترکی، آرمینیا، صومالیہ، ڈیموکریٹک کانگو، افغانستان، وینزویلا اور بیلا روس شامل ہیں جبکہ اسکے علاوہ ان ممالک میں سفر کرنے سے پہلے پیشگی اجازت لینی ہوگی جہاں وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

وزارت داخلہ نے موجودہ ممالک میں سفر کرنے والے سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ ملک میں موجود سعودی سفارتخانے میں رجسٹریشن کرائیں۔

سعودی حکام نے کہا ہے کہ غیر مستحکم علاقوں یا کورونا وبا میں مبتلا علاقوں سے دور رہیں۔ کہیں بھی جائیں تو احتیاطی تدابیر کی پابندی کرتے رہیں۔

Comments

- Advertisement -