اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات ، پاکستان کے لئے غیر متزلزل حمایت پر اظہارِ تشکر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز سے ملاقات میں شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئو ہوئے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر آرمی چیف نے شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی غیر متزلزل حمایت پراظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تجارتی وفد کی آمد پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب کیلئے انتہائی محبت کے جذبات رکھتے ہیں۔

جنرل سید عاصم منیر نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کرائی اور توقع ظاہر کی کہ اس دورے کے دونوں ممالک پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز سعودی وزیرسرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز 3روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تھے ، سعودی وزیرسرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز کے ساتھ اہم سعودی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے ، سعودی عرب کے وفد میں 130 کے قریب سرمایہ کار موجود ہیں۔

وفاقی وزرا مصدق ملک ،عبدالعلیم خان ،جام کمال نے سعودی وفد کااستقبال کیا، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی بھی نورخان ایئر بیس پرموجود ہیں۔

دورے کے دوران سعودی وزیر پاکستانی ہم منصبوں کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط اورملاقاتیں کریں گے اور اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں بزنس فورم سے خطاب کریں گے ساتھ ہی پاکستان کے نجی شعبے کی سینئر قیادت سے بات چیت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں