اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا اقامہ، اہم خبر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقیم غیر ملکیوں کو اقامہ کی مدت ختم ہونے پر فوری طور پر تجدید کروانی چاہئے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’اقامہ کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید کے لیے تین دن کی مہلت دی جاتی ہے‘۔

’تین دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد تجدید میں تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے‘۔

- Advertisement -

محکمہ پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ ’پہلی مرتبہ اقامہ کی تجدید میں تاخیر پر 500 ریال اور دوسری مرتبہ تاخیر پر جرمانے کی رقم بڑھا کر ایک ہزار ریال کردی جاتی ہے‘۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ مملکت میں عارضی ورک ویزوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے عارضی ورک ویزا یا سیزن ورک ویزا کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹس کی ہیں۔

اس سے قبل، عارضی ورک ویزا کسی فرد کو مملکت میں 90 دن تک رہنے کی اجازت دیتا تھا لیکن ضوابط میں تازہ تبدیلی سے سیزن ویزا رکھنے والوں کو اپنے قیام میں مزید 90 دن کی توسیع مل جائے گی۔

سعودی عرب: غیر ملکی کارکنوں کیلئے بڑی خوشخبری

یہ فیصلہ وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہے جن کی سعودی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، اس کا مقصد نجی شعبے کے لیے آسانی کرنا اور ویزا پالیسیوں اور لیبر مارکیٹ کے مطالبات کے درمیان سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں