اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایران سعودیہ معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بیان پاکستان کو مزید مسائل میں الجھائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ایران سعودیہ مسئلے پراپوزیشن لیڈرحکومتی مؤقف پربھڑک اٹھے۔ سعودی عرب ایران تنازعہ پرحکومت کے پالیسی بیان کو اپوزیشن نے مسترد کردیا۔
خورشید شاہ نے سرتاج عزیزکو کہا کہ اس بیان سے بہترتھا کہ وہ خاموش ہی رہتے۔ بیان سے پاکستان کو کمزورظاہر کیا گیا۔ سرتاج عزیزاتنےسینئرہیں پھربھی ایسا بیان دیا۔
پی ٹی آئی کی شیریں مزاری نے کہا کہ ایران سعودی عرب کشیدگی میں پاکستان کوغیرجانبداررہنا چاہیے۔ پی ٹی آئی اراکین نےمعاملےپربحث کرنے کی اجازت نہ ملنےپراحتجاج کیا۔
خورشید شاہ نےبیچ بچاؤکراتےہوئےکہا کہ معاملہ نازک ہے تو حکومت ایوان کوبند کمرے میں بریفنگ دے، سرتاج عزیزنے اس تجویز کومعقول قراردیا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ بریفنگ کب ہوگی۔