جدہ: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
سعودی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کے لئے جدہ کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ انہیں گذشتہ شب اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور شفاء کاملہ عطا کریں۔