ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان المبارک کی آمد پر عالم اسلام کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان المبارک کی آمد پر عالم اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ رمضان جیسے بابرکت مہینے سے نوازا۔
شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں اپنے مہمانوں کی خدمت کیلئے چُنا، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے، رمضان کریم نیکیوں کا مہینہ، گناہوں کی بخشش اور اللہ کی رحمتوں کا ذریعہ ہے
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امت مسلمہ کیلئے ترقی، سلامتی اور فلسطینی عوام کی حفاظت کی دعا ہے۔
سعودی وزیر اطلاعات نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
خیال رہے دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان کا آغاز ہوگیا ہے ، سعودی عرب، مصر اور خلیجی ممالک میں آج پہلاروزہ ہے، گزشتہ شب مسجد، الحرام اور مسجدِ بنویﷺ میں لاکھوں نمازیوں نے رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی۔