تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب، غیرملکی فیملیز کی اقامہ فیس معاف کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے غیرملکیوں کے اہل خانہ کی اقامہ فیس معاف کرنے کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے اُن غیر ملکیوں کی فیملی فیس میں ایک ماہ  کی معافی کی منظوری دی جن کے اقامے ختم زائد المیعاد ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا نے فیصلہ کیا کہ متاثرہ افراد کو مزید ایک ماہ کی فیس معاف کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی، البتہ اس کا حتمی اعلان آئندہ کی صورت حال کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اقامہ کے حوالے سے اہم اعلان

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کرونا بحران سے متاثر ہونے و الے شعبوں، اداروں اور افراد کی مالی امداد میں توسیع کی بھی منظوری دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحران سے متاثر ہونے والے اداروں اور افراد کو معاشی سہارا دینے کے لیے امدادی پیکج کی رقم میں اضافہ بھی کیا گیا تاکہ متاثرہ خاندان مشکل وقت کو بغیر کسی پریشانی سے گزار سکیں۔

قبل ازیں سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اقامے کی تجدید کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت غیرملکی کارکنان کو 9 ماہ کی فیس ایڈوانس میں ادا کرنا تھی۔

Comments

- Advertisement -