تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شاہی فرامین جاری کردیے

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد شاہی فرامین جاری کردیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان کے مطابق شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کو ایوان شاہی میں مشیر خاص بدرجہ وزیر اور شاہ سلمان فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

ایوان شاہی سے جاری دیگرفرامین میں انجینئرعبداللہ بن عامرالسواحہ کو سعودی خلائی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

فیصل بن فاضل بن محسن ابراہیم کو وزیر معیشت و منصوبہ بندی جبکہ ڈاکٹر خالد بن عبداللہ السبتی کو وزرا کونسل کے جنرل سیکرٹیریٹ کا مشیر بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر خالد عبداللہ السبتی کو ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایوولیویشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیاہے۔

انجینئراحمد بن محمد بن علی الصویان کو ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر درجہ اول متعین کیا گیا، ڈاکٹر ایمان بنت ھباس بن سلطان المطیری کو نائب وزیر تجارت درجہ اول مقرر کیا گیاہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بند بن عبدالمحسن بن عبداللہ بن ھداب کو وزیر تجارت کا معاون بدرجہ اول تعینات کیا گیا۔

ڈاکٹر احمد بن محمد بن احمد العیسی کو ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایوولیویشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرمین شپ سے سبکدوش کرتے ہوئے انکی جگہ ڈاکٹر خالد عبداللہ السبتی کا تقرر کیا گیاہے۔

Comments

- Advertisement -