تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اہم فرامین جاری کردئیے

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شاہی فرامین جاری کردیے جس کے تحت وزارت آباد کاری کو بلدیات میں ضم کردیا گیا اور مرکزی بینک کے نئے گورنر کی تقرری بھی ہوئی۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان کے مطابق وزارت آباد کاری کو بلدیات میں ضم کرکے نئی وزارت کا نام وزارت بلدیات ودیہی امور وآباد کاری رکھ دیا گیا۔ کابینہ کے ماتحت ماہرین کا شعبہ متعلقہ اداروں کے اشتراک سے فرامین کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کریں گے۔

وزارت میں بجٹ کے معاملات، اسامیوں، اثاثوں، ملازمین، منتقلی اور نشاندہی سمیت دیگر امور کو شاہی فرمان کے مطابق ترتیب دیا جائے گا۔ شاہی فرمان پر عمل درآمد کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا

فرمان کے مطابق مذکورہ وزارت سے متعلق دیگر معاملات بھی نئے اصولوں کے مطابق استوار کیے جائیں گے۔ جبکہ ماجد بن عبداللہ بن احمد الحقیل کو وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور مقرر کردیا۔

دریں اثنا ڈاکٹر احمد بن عبدالکریم الخلیفی کی سبکدوشی کے بعد ڈاکٹر فہد المبارک کو سعودی سینٹرل بینک کا گورنر بدرجہ وزیر تعینات کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر احمد الخلیفی کو ایوان شاہی کا مشیر بدرجہ وزیر مقرر کردیا گیا جبکہ میجر جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی ترقی پا کر لیفٹیننٹ بن گئے، آپ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -