تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یمنی صدر کی سعودی فرمانرواں سے ملاقات، یمن کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ریاض: یمن کے صدر عبد ربو منصور ہادی نے سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی اس دوران یمن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یمنی صدر عبد ربو منصور ہادی اور سعودی فرمانرواں کی ملاقات سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوئی، ملاقات کے دوران دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں نظر آئے جبکہ اس موقع پر  یمن سے متعلق حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات کے موقع پر متعدد صوبائی گورنر اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں جبکہ گذشتہ روز کی جانے والی سعودی فورسز کی یمن میں کارروائی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔


عرب اتحادی فوج کی یمن میں کارروائی، متعدد حوثی باغی ہلاک


خیال رہے کہ گذشتہ روز عرب اتحادی فوج نے یمن کے صوبے ’اِب‘ پر لڑاکا طیاروں کے ذریعے فضائی کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں یمن میں برسر پیکار حوثی باغیوں کو جانی اور مالی طور پر شدید نقصان ہوا تھا جبکہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر موجود جنگی ساز وسامان بھی تباہ ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں سعودی فورسز نے گذشتہ روز ہی یمن کے دار الحکومت صنعا میں بھی فضائی کارروائی کی تھی جس کے باعث حوثی باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے باغیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔


حوثی باغیوں کے دو بیلسٹک میزائل حملے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیئے


یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ترجمان عرب اتحاد ترکی المالکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ یمنی حکومت سعودی عرب کے اہم اتحادی کے طور پر جانی جاتی ہے، جبکہ یمن میں موجود حوثی باغیوں کے خلاف سعودی فورسز کی کارروائیوں میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -