جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی کو سپرد خاک کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود کو سپرد خاک کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ کی مسجد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔

ان کی نماز جنازہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، مرحوم کے صاحب زادوں، ڈپٹی وزیراعظم، وزارت دفاع ودیگر نے شرکت کی۔

شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود کو مکہ المکرمہ میں عدل کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بڑے بھائی تھے وہ 96 برس کی عمر میں‌ انتقال کرگئے تھے، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

شہزادہ بندر بن عبدالعزیز مرحوم کنگ عبدالعزیز ال سعود کے صاحب زادے تھے۔

شہزادہ فیصل بن ترکی بن فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
پرنس بندر کے بیٹے پرنس فیصل بن بندر ریاض کے گورنر ہیں۔

اسی طرح شہزادہ عبداللہ بن بندر نیشنل گارڈز کے سربراہ ہیں، شہزادہ بن بندر ڈپٹی گورنر آف مکہ کے عہدے پر براجمان ہیں اور شہزادہ خالد بن بندر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے مشیر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں