اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

عالمی برادری محفوظ بین الاقوامی جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے، شاہ سلمان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ایران کا سامنا کرنے کے لیے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا اتحاد ضروری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں منعقدہ جی سی سی سربراہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی رجیم نے خطے میں جارحانہ پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جن سے ہمسایہ ممالک کے استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ جی سی سی نے اپنے قیام کے بعد سے خطے کو درپیش کئی بحرانوں پر قابو پایا ہے، عالمی برادری توانائی کی رسد، محفوظ بین الاقوامی جہاز رانی اور آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

- Advertisement -

جی سی سی اجلاس میں بین الاقوامی جہاز رانی کی سیکیورٹی، خطے میں ایران کی مداخلت، شام میں جاری بحران، یمن جنگ اور کونسل کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا2020کیلئے10کھرب ریال سے زائد کا بجٹ منظور

اجلاس میں طے پایا کہ جی سی سی امریکا کی ایران کے خلاف کڑی پالیسیوں کے ذریعے دباؤ برقرار رکھنے کی پالیسی کی حمایت کرتی ہے، خطہ خلیج ان پابندیوں کے ردعمل میں ایران کی کسی بھی طرح کی کارروائی سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی آرامکو کی دو تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا گیا تھا تاہم ایران کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی، اس کے علاوہ خلیج عرب میں تیل برادر اور مال بردار بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے اور ان تمام حملوں کا الزام بھی ایران پر عائد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں