ریاض: سعودی عرب کے شاہ فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز ننھے شہزادے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد ہر کوئی اُس کے بارے مٰں جاننے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان گزشتہ دنوں تعطیلات کے سلسلے میں ’نیوم‘ پہنچے جہاں انہوں نے دو روز گزارے اس دوران اُن کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں جس میں اُن کے ہمراہ ایک ننھا شہزادہ موجود تھا۔
تصاویر سامنے آنے کے بعد صارفین نے اپنے اپنے اندازوں کے مطابق جوابات دیے البتہ عرب میڈیا سے اس معاملے کو خود حل کرتے ہوئے بتایا کہ ننھا شہزادہ دراصل شاہ فرمانرواں کا پوتا ہے۔
العربیہ کے مطابق مذکورہ تصاویر 5 اگست کی ہیں اور ان میں نظر آنے والا بچہ امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کا بیٹا ہے یعنی وہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کا رشتے میں پوتا لگتا ہے۔
دادا اور پوتے کی ہنستی مسکراتی تصاویر کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور انہیں خوب شیئر کیا۔
خیال رہے کہ سعودی فرمانرواں کو نہایت ہی سنجیدہ طبیعت کی شخصیت سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اُن کی ہنستے مسکراتے ہوئے تصاویر شازونادر ہی سامنے آتی ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں کہ شاہ سلمان کی کسی بچے کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی بلکہ اس سے قبل اُن کی بچوں کے ساتھ اُس وقت بھی تصویر سامنے آئیں تھیں جب وہ ریاض کے گورنر تھے۔