ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں جعلی کرفیو پاس فروخت کرنے والا شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں جعلی کرفیو پاس فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم سعودی ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان میجرمحمد الغامدی کا کہنا ہے کہ جعلی کرفیو پاس فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سعودی ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

مکہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم انٹرسٹی کرفیو پاس بھاری قیمت میں فروخت کرتا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کی تحقیقاتی ٹیم ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے، گرفتار ملزم کی عمر 40 برس کے قریب ہے اس سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی ریاض میں ایک گروہ کو ڈرامائی انداز میں خفیہ پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا جو 3 ہزار ریال کے حساب سے فی پاس فروخت کیا کرتا تھا۔

مذکورہ گروہ کے قبضے سے 31 جعلی پاس برآمد ہوئے تھے جو مختلف ناموں سے تیار کیے گئے تھے، گروہ کی گرفتاری کے لیے خفیہ پولیس کے اہلکاروں نے خود کو خریدار ظاہر کرکے گروہ کے کارندے سے رابطہ کیا اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔

کارندے کی گرفتاری کے بعد پورے گروہ کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کیا گیا، جعلی کرفیو پاس کے پہلے واقعے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت کی سطح پر یکساں کرفیو پاس متعارف کروائے تھے تاکہ جعل سازی کا امکان نہ رہے۔

واضح رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس سے حفاظت کی خاطر احتیاطی تدابیر کے طور پر پورے ملک میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا اس دوران اہم شعبوں سے متعلق افراد کو خصوصی کرفیو پاس جاری کیے جاتے تھےتاہم 31 مئی سے شہریوں کو صبح 6 سے رات 8 بجے تک نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں