تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی محکمہ افرادی قوت نے ملازمین کو خبردار کردیا

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے کرونا ایس او پیز سے متعلق جرمانے کی نئی وضاحت جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اصولوں کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازمین پر بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سرکاری شعبوں اور وفاتر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جارہی ہیں جس کے پیش نظر وزارت نے متنبہ کیا ہے کہ جو ملازم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا اس کی تین ماہ کی تنخواہ بھی کاٹی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے نئے ہدایت نامے (کرونا بچاؤ ایس او پیز) میں تمام ملازمین کو سماجی فاصلہ، ماسک، ہینڈ سینیٹائزر سمیت دیگر احتیاطی تدابیر ہر صورت اپنانے پر زور دیا گیا ہے، بصورت دیگر خلاف ورزی کی حد دیکھتے ہوئے جرمانے کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کا احسن اقدام

سعودی عرب میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ایس او پیز پر عمل درآمد پر زیادہ زور دیا جارہا ہے تاکہ مملکت میں وبائی مرض کے پھیلاؤ کو کم سے کم کیا جاسکے۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -