جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سعودی شہری کو ہوٹل کے باتھ روم میں کبوتروں کے پر کاٹنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سعودی شہری کو لندن میں ہوٹل کے باتھ روم میں کبوتروں کے پنکھ کاٹنا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری کو لندن کے لگژری ہوٹل میں کبوتروں کے پر کاٹنے کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ‌ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی شہری کبوتر کو ہاتھ میں پکڑ کر اس کے پنکھ کاٹنے میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور ان کے خلاف شکایات آنے کے بعد سعودی سفارت خانے نے ردعمل دیا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سعودی شہری کبوتروں کے پر کیوں اکھاڑ رہا تھا۔

سعودی سفارت خانے کا موقف تھا کہ ایک مہمان میزبان ملک میں قواعد و ضوابط سے لاعلم ہونے کی وجہ سے غلطی کرسکتا ہے سارے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سعودی شہری منصور الرقیبہ، جو اسنیپ چیٹ کی مشہور شخصیت ہے نے بعد میں آن لائن معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں اس غلطی پر معذرت چاہتا ہوں، میں نے سوچا کہ یہ جرمانہ ادا کرنے پر معاملہ ختم ہوجائے گا لیکن اگر یہ سفارت خانے کے موقف پر نہ ہوتا تو یہ معاملہ جیل کا سبب بنتا۔

چالیس سالہ سعودی شہری کا کہنا تھا کہ مجھے اس اقدام پر تین ماہ تک جیل بھی ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں