ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمرہ زائرین کی سہولت کیلیے سعودی حکومت کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کے بعد عمرہ پروگرام کا آغاز کردیا، جس کے تحت شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور خلیجی ممالک کیلئے عمرہ پرمٹ کا اجراء کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت حج کا کہنا ہے کہ اندرون مملکت اور خلیجی ممالک سے عمرہ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، عمرہ پرمٹ ’نسک‘اور’توکلنا‘ایپ کے ذریعے جاری کیا جارہا ہے۔

سعودی شہری یا مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی سہولت کیلئے’نسک‘سے ویزا پرمٹ کا اجراء ہوگا، پورٹل سے عمرہ اور روضہ رسولﷺکی زیارت کیلئے پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

وزارت حج و عمرہ کے مطابق پرمٹ کا مقصد اضافی اژدہام پر قابو پانا، اوقات کی پابندی کرنا بھی ضروری ہے، زیارت کیلئے پرمٹ میں اوقات کی نشاندہی مختلف رنگوں سے کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ زائرین اپنی سہولت کے مطابق رش دیکھ کر زیارت یا عمرہ کیلئے وقت بک کرسکیں گے، بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کیلئے ویزہ بکنگ سہولت بھی نسک پلیٹ فارم پر مہیا کی گئی ہے، بیرونی ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد کا آغاز یکم محرم سے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں