جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عمرہ زائرین کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ زائرین جتنی بارچاہیں عمرہ کر سکتے ہیں،عمرے کی تعداد متعین نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی تعداد متعین نہیں ہے ، زائرین اپنی سہولت سےجتنی بارچاہیں عمرہ کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ پرمٹ میں درج تاریخ اور وقت کی پابندی ضروری ہے ، وزٹ، سیاحتی یا ملازمت ویزا ہولڈرز کسی پابندی کے بغیر عمرہ کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ زائرین مملکت سےواپسی کیلئےٹرانسپورٹ وسائل بھی تبدیل کر سکتے ہیں جبکہ فضائی راستے سے آنے والے بحری یا بری راستے سے بھی واپس جا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے مزید بتایا کہ مملکت آنےاورجانےکیلئےکسی انٹرنیشنل یالوکل ایئرپورٹ کی پابندی نہیں، کسی بھی ایئرپورٹ سے آمد ورفت کی جا سکتی ہے۔

آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزے کے‌ حوالے سے سعودی حکام نے کہا کہ آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا آغاز کیا ہے، مقصد سعودی عرب آمدمیں سہولت فراہم کرنا ہے،نئی سروس سے ویزے کی کارروائی آسان بنائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں