تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی فرمانروا کی نایاب ویڈیو وائرل! سابق بادشاہ بھی ویڈیو میں نمایاں

ریاض : سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور سابق حاکم شاہ فہد بن عبدالعزیز کی 28 سال پرانی نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خادمِ حرمین شرفین شاہ سلمان اور سابق بادشاہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کی ویڈیو شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کے مہمان خانے آمد کے موقع پر بنائی گئی تھی۔

انتہائی نایاب و نادر ویڈیو میں سعودی عرب کے سابق فرمانرواں شاہ فہد بن عبدالعزیز اور شاہ سلمان کو گاڑی سے اتر کر لوگوں سے ملتے ہوئے اور گیسٹ ہاوٗس میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران ان کے رفقاء بھی اردگرد موجود ہیں جبکہ شہزادہ عبدالعزیز بن فہد فرمانرواں کا استقبال کرکے انہیں اندر لیجاتے ہیں پھر حاکم وقت شاہ سلمان اور سابق فرمانروا شاہ فہد محو گفتگو نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ فہد بن عبدالعزیز 1982 میں اپنے بھائی شاہ خالد کی وفات کے بعد سعودی کے بادشاہ مقرر ہوئے تھے، شابق فرمانروا 1997 میں عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے اور طویل علالت کے بعد 2005 میں انتقال کرگئے۔

Comments

- Advertisement -