تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

شاہی فرمان کے تحت سعودی شہریت حاصل کرنے والی یہ شخصیات کون ہیں؟

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان کے تحت مختلف شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے افراد کو سعودی شہریت دی جارہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان کے تحت مزید 27 شخصیات کو سعودی شہریت مل گئی۔ سعودی حکام دنیا بھر میں قانون، طب، سائنس، کلچر، کھیل اور ٹیکنیکل شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے پروفیشنل کو شہریت دے رہے ہیں، اسی ضمن میں مزید ستائیس افراد کو مملکت کا باشندہ بنایا گیا ہے۔

سعودی شہریت حاصل کرنے والوں میں شعبہ طب اور تعلیم کے ماہرین موجود ہیں۔ رپورٹ میں چند شخصیات کا مختصر تعارف بھی پیش کیا گیا ہے۔

مصطفیٰ تسیریتش

سعودی عرب کی شہریت حاصل کرنے والے مصطفی تسیریتش بوسنیا اور ہریگوینیا کے مفتی اعلیٰ اور علما کے سربراہ رہ چکے ہیں، وہ دینی علوم اور اسلامی فکر کے حوالے سے قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

حسین الدودی

یہ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے ممبر ہیں، ان دنوں سکینڈے نیویا کونسل کے سربراہ بھی ہیں، انہیں مذاہب عالم کے درمیان ہم آہنگی کا علمبردار مانا جاتا ہے۔

محمد نمر السماک

معروف عرب دانشور اور اسلامی عیسائی مکالمہ کمیٹی کے سیکریٹری جنرل محمد نمر السماک رابطہ عالم اسلامی کے ممبر ہیں، انہیں بھی سعودی شہریت دی گئی اور آپ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

عبداللہ صالح عبداللہ

آپ عراق میں تاریخ نویس کے طور پر اپنا منفرد نام رکھتے ہیں، ان کی سعودی عرب کی تاریخ پر گہری نظر ہے۔

رضوان نایف السید

سعودی شہریت پانے والے رضوان نایف السید بھی اسلامی فکر کے اسکالر مانے جاتے ہیں، رابطہ عالم کی سپریم کونسل کے ممبر ہونے کے علاوہ اسلامی مطالعات میں کنگ فیصل عالمی ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔

محمد الحسینی

لبنان میں اسلامی عرب کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد الحسینی شیعہ فرقے کے اہم عالم ہیں، اسلامی دنیا اور یورپی ممالک کے میڈیا پر نظر آتے ہیں، آپ میانہ روی اور اعتدال پسندی کے علمبردار اور فرقہ واریت کے مخالف ہیں، انہیں سائنسی علوم میں نمایاں مقام کے سبب شہریت سے نوازا گیا ہے۔

عماد محمد تلیجہ

مملکت کی شہریت حاصل کرنے والے عماد محمد تلیجہ برطانوی کنگز فنڈ سے مینجمنٹ اینڈ لیڈر شپ کی ڈگری حاصل کی، آپ اپنے پاس لیورپول یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ہیلتھ کنسلٹینسی سرٹیفکیٹ بھی رکھتے ہیں، ان کے تحقیقی مقالے بھی شایع ہوچکے ہیں، عماد متعدد امراض کے امریکی بورڈ کے رکن بھی ہیں۔

عماد الدین ناجح عزت کنان

آپ سعودی عرب میں کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال میں اعصابی امراض کے سیکشن کے سربراہ ہیں، آپ کو دنیا کے معروف سرجنوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ آپ کے 155 تحقیقی مقالے شایع ہوچکے ہیں۔

خالد حمودی

خالد حموی پیٹ اور گردے کے امراض میں امریکی بورڈ کے ممبر، گردے کے امراض میں امریکی فیلو شپ رکھتے ہیں۔ کنگ فیصل سپشیسلٹ اسپتال میں بینکریاز کی پیوند کاری پروگرام کے ڈائریکٹر ہیں۔

علاوہ ازیں سعودی شہری پانے والوں میں محمد غیاث جملی، ولید خالد رشید، فاروق عویضہ، مصطفیٰ عبداللہ صالح، انصر مراح، محمد عبدالعزیز مصطفی حبیب، بیکر یلباس سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -