تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی نرس نے دوران پرواز خاتون کی جان بچاکر فرض شناسی کی مثال قائم کردی

ریاض : سعودی نرس نے طیارے میں سوار خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے حرکت قلب دوبارہ بحال کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ خاتون نرس اپنے بیٹے کے ہمراہ عرعر شہر سے دارالحکومت ریاض جارہی تھی کہ اچانک طیارے میں ایک خاتون مسافر کے بے ہوش ہونے کا اعلان ہوا۔

26 برس تک عرعر اسپتال میں مریضوں کی خدمت کرنے والی میثاالعنزی اعلان سن کر فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے بے ہوش خاتون کے پاس پہنچی اور خاتون کی حرکت قلب کو بحال کیا۔

حدود شمالیہ کے گورنر کو نرس کی پیشہ ورانہ خدمات کا علم ہوا تو انہوں نے میثاالعنزی کو اپنے دفتر بلاکر اعزاز سے نوازا۔

گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کا کہنا تھا کہ حکومت، خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے اور اخلاص کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت پر نوازنے کا شیوہ رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -