ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سعودی حکام نے مٹھائیوں کے حوالے سے وضاحت جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے ریاست میں تیار کی جانے والی 96 فیصد مٹھائیوں کو معیاری قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے فورڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ملک بھر میں مٹھائی کی دکانوں پر 15 سے 19 تفتیشی دور کیے۔

ان دوروں کے دوران حکام نے مٹھائیوں کے نمونے حاصل کیے تاکہ ان کا معیار لیبارٹری میں جانچا جاسکے۔

تفتیشی ٹیم نے نمونوں کی جانچ کے بعد ساڑھے تین ہزار کلو مٹھائی ضائع کی جبکہ 60 ہزار 187 مٹھائیوں میں سے 266 کو غیر معیاری قرار دیا۔

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ نمونے کے تجزئیے سے معلوم ہوتا ہے کہ ریاست میں تیار کی جانے والی 96 فیصد مٹھائیاں معیار کے مطابق تیار کی جارہی ہیں جبکہ جو غیر معیاری قرار دی گئی ہیں ان کی تیار میں قوائد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں