منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی وزیر کی ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندی کے حکم کی حمایت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے وزیر تیل خالد الفلیح نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات ملکوں پر لگائی گئی سفری پابندیوں کی حمایت کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سعودی وزیرتیل خالد الفلیح نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، وقت کے ساتھ لوگوں کی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کی سعودی عرب سے تیل خریداری بند کرنے کی دھمکی حقیقت میں نہیں بدلے گی، ٹرمپ کے اقدامات صدرباراک اوباما کی غیرحقیقی پالیسیوں سے بہتر ہیں۔

- Advertisement -

سعودی وزیر نے امید ظاہر کی سعودی عرب اورامریکا کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

صدر ٹرمپ کے اقدامات کی تعریفیں کرتے ہوئے خالد الفلیح نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کا فوسل فیول کی جانب مثبت نظریئے کو سراہتے ہیں اور یہ سابق صدر اوباما کے غیر حقییقی پالیسیوں سے بہتر ہے اور اس سے امریکہ اور سعودی عرب کی معاشیات کو مشترکہ فائدہ ملے گا۔


مزید پڑھیں : ٹرمپ کا سعودی فرمانروا کوفون‘ داعش کے سدباب پرگفتگو


یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرماں رواں شاں سلمان کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے داعش کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے سمیت شام اور یمن میں قیام امن کیلئے محفوظ زونز کے قیام پربھی اتفاق کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بات چیت میں دونوں رہنمائوں نے ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے گفتگو کی اور ایرانی سرگرمیوں سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، دونوں رہنماؤں نے ایران کے ایٹمی معاہدے پرسختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں