جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سعودی تیل کی پائپ لائن پر حملہ عراقی سرزمین سے ہوا، امریکی اخبار

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد/واشنگٹن : امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مئی میں سعودی تیل پائپ لائن پر حملوں میں عراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی، دوسری جانب سے عراق نے امریکا سےثبوت کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ عراق سے اڑائے گئے ڈرون طیاروں کے ذریعے تیل کی صنعت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، امریکی اخبار کے دعوے پر عراقی حکومت نے اس حوالے سے امریکا سے مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اخبار نے باخبر عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ مئی میں سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر حملوں کے لیے جنوبی عراق سے ڈرون طیارے بھیجے گئے، عراق سے کی گئی کارروائی سے اشارہ ملتا ہے کہ سعودی تیل پائپ لائن پر حملہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں نے کیا۔

خیال رہے کہ مئی میں سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر ڈرون طیاروں کی مدد سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں دو دن تک تیل کی سپلائی متاثر رہی جس کے بعد سپلائی بحال کر دی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ حملہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ینبع بندرگاہ کے قریب شرقا غربا بچھائی گئی پائپ لائن پر کیا گیا۔ اس تیل پائپ لائن سے یومیہ 50 لاکھ بیرل تیل منتقل کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں