منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سعودی طیارے فضا کی بجائے زمین پر چلنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: یہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے کہ سعودی عرب کے تین طیاروں نے سڑک پر تقریباً ایک ہزار کلو میٹر کا سفر طے کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے تین ناکارہ بوئنگ 777 طیاروں کو ایک لاکھ 40 ہزار مربع میٹر پر بنائے گئے ’بولیوارڈ سٹی‘ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جنھیں بالغوں اور بچوں کے لیے تفریح اور تعلیم کے غرض سے دکانوں اور ریستورانوں تبدیل کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے سعودی ایئر لائنز کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے، ایک ویڈیو کلپ میں تین B777-200ER طیاروں کی جدہ سے ریاض تک زمینی نقل و حمل کو دکھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

 

ان طیاروں کو ریاض سیزن کے دوران ’بلیوارڈ رن وے‘ کے ایونٹس میں استعمال کیا جائے گا، ان طیاروں نے تقریباً 1,000 کلومیٹر سے زیادہ زمینی فاصلہ طے کیا، اور اس دوران طیاروں کو اپنے سائز اور وزن کی وجہ سے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، کیوں کہ طیارے کی لمبائی تقریباً 64 میٹر تھی اور فیوزیلج کی چوڑائی 6.2 میٹر تھی، یہ نقل و حمل سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

طیاروں کو 5 سال پہلے سعودی ایئر لائنز کے بیڑے سے ہٹایا گیا تھا، طیاروں کو ٹرکوں پر رکھ کر جدہ سے مدینہ، پھر القصیم اور آخر میں ریاض منتقل کیا گیا، منتقلی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں