تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب، چاقو کے زور پر 13 ہزار ریال کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

ریاض: مکہ کے دارالحکومت کی پولیس نے فارمیسی میں چاقو کے زور پر ڈکیتی کرنے والے دو شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دو ملزمان نے چاقو کے زور پر ریاض کی فارمیسی میں ڈکیتی کی اور ملازمین سے 13 ہزار ریال لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ضلعی پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے فارمیسی کے ملازمین کو اسلحہ دکھا کران سے 13 ہزار ریال چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کی، جس فارمیسی میں ڈکیتی ہوئی تھی اس کے اطراف کے تمام علاقے کی پولیس کو واقعے سے متعلق فوری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا۔

پولیس نے اطلاع موصول ہونے کے بعد مشکوک افراد کی نگرانی شروع کی۔ کرنل التویجری کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے کم وقت میں کامیابی حاصل کی اور جلد ہی ملزمان کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان رقم کے ساتھ مسروقہ گاڑی میں فرارہونے کی کوشش کرہے تھے کہ اسی دوران انہیں حراست میں لیا گیا، ملزمان کے خلاف ایف آئی ار درج کرکے ان کا کیس ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں ملزمان سے مزید تحقیقات کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

سعودی عرب کی پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اُن کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -