تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ملزمان کے خلاف کارروائی، سعودی پولیس اہلکار ہلاک

ریاض : سعودی پولیس کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کے خلاف کارروائی، ملزم کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

تتفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے محائل عسیر میں ڈکیتی کی کارروائی میں ماخوذ ایک مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

عسیر پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی حکام کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم روپوش ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد اس کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تھی۔

ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جیسے پولیس ملزم کے مقام تک پہنچی ملزم نے مزاحمت کی اور دستی ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔

پولیس اہلکاروں نے آپریشن کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -