ریاض: سعودی شہزادے بندر بن ذعاربن ترکی بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے شہزادے بندر بن ذعار بن ترکی بن عبدالعزیز جمعرات کے روز خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔
بندر بن ذعار بن ترکی بن عبدالعزیز کے رضائے الہیٰ سے انتقال کرجانے کی تصدیق شاہی خاندان نے کردی۔
ایوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہزادے کا پانچ رجب 1442 ہجری مطابق 18 مارچ 2021 کو انتقال ہوا، ان کی نماز جنازہ آج (جمعہ 19 مارچ) ریاض میں ادا کی جائے گی۔
شاہی خاندن نے شہزادے کے انتقال پر گہرے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔