پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سعودی ولی عہد کا وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلفونک رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلفونک رابطہ کرکے عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلفونک رابطہ کیا ، جس میں سعودی ولی عہد کی وزیراعظم شہبازشریف کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی ، وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام خادم حرمین شریفین اورسعودی ولی عہدکااحترام کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی قیادت اورعوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے ماہ مقدس کی بدولت تمام دنیا کےمسلمانوں کیلئے امن وخوشحالی ہو، پاکستان کےسعودی عرب کےساتھ تاریخی،ثقافتی اورگہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نےہرمشکل میں ایک دوسرے کی مدد کی۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کیلئےغیرمتزلزل حمایت اورمدد پرشکریہ اداکیا اور سعودی ولی عہد کوپاکستان کےدورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام سعودی ولی عہد کےگرم جوشی سے استقبال کےمنتظرہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےوزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

سعودی ولی عہد نے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں